فصل مونجی میں پانی چھوڑ کر نقصان پہنچانے والے ملزم کیخلاف مقدمہ
قصور (نمائندہ دنیا) چک سدھانہ بیرون راجہ جنگ کے رہائشی محمد شبیر ولد رحیم خان نے پولیس تھانہ راجہ جنگ میں مقدمہ درج کروایا کہ جب وہ اپنی تیار فصل 1 ایکڑ مونجی سپر پر لے گئے تو ملزم ساجد علی نے جان بوجھ کر ان کی اراضی پر پانی چھوڑ دیا۔
جس سے تیار فصل خراب ہو گئی اور انہیں 2 لاکھ 50 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔پولیس تھانہ راجہ جنگ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔