قصور: باڈی بلڈنگ مقابلے ، عدنان طفیل مسٹر قصور 2026 منتخب

 قصور: باڈی بلڈنگ مقابلے ، عدنان  طفیل مسٹر قصور 2026 منتخب

قصور (نمائندہ دنیا) باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن قصور کے زیر اہتمام تن سازی کے مقابلے منعقد ہوئے ، جن میں ضلع بھر کی جمز سے 50 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

مسٹر قصور 2026 منتخب ہونے والے عدنان طفیل کو ایم پی اے چودھری محمد الیاس نے انعام کے طور پر موٹرسائیکل کی چابی دی، جبکہ جونیئر مسٹر قصور کو صدر باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن قصور محمد عثمان خاں میو نے CD-70 موٹرسائیکل کی چابی دی۔ممبر قومی اسمبلی میاں سعد وسیم شیخ ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں