نجی یونیورسٹی میں طالب علم کی خودکشی کانوٹس

 نجی یونیورسٹی میں طالب  علم کی خودکشی کانوٹس

لاہور(خبر نگار)لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں طالب علم کی خودکشی کے افسوسناک واقعہ پر وزیر تعلیم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

وزیر تعلیم کے مطابق واقعہ پر دو اندرونی انکوائریز مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ ہائی پاورڈ کمیٹی کی حتمی رپورٹ چار دن کے اندر پیش کر دی جائے گی۔وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ واقعہ میں اگر کسی فرد یا ادارے کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ طلبہ کی جان اور ذہنی صحت حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں