پلس پراجیکٹ :ریونیو امور میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

 پلس پراجیکٹ :ریونیو امور میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت

قیدیوں کو طبی سہولیات دینا ریاست کی آئینی ذمہ داری:ڈی سی آصف رضا

پاکپتن (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا ہے کہ ضلع میں پلس پراجیکٹ کے اہداف اور بورڈ آف ریونیو کی KPIs کے حصول کے لیے محکمہ ریونیو بھرپور اقدامات کر رہا ہے تاکہ ریونیو نظام کو شفاف، جدید اور معیاری بنایا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں پلس پراجیکٹ کی پیش رفت، کھیوٹ کی منظم تقسیم، موضع جات کی ڈیجیٹلائزیشن، ریونیو ریکوری، آبیانہ کی وصولی، سرکاری زمینوں کی لیز اور زیر التوا ریونیو کورٹ کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ہدایت کی کہ تمام ریونیو امور میں شفافیت، معیار اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔درایں اثنا، ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل کی پریزن ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ریاست کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ، اور ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن میں صحت عامہ کے تمام امور کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایا جا رہا ہے ۔ اجلاس میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، جیل ہسپتال کی کارکردگی، صفائی ستھرائی، ہیلتھ اسکریننگ، ویکسینیشن، متعدی امراض کی روک تھام اور ریفرل سسٹم سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں