غیر رجسٹرڈ ، رجسٹرڈ نجی سکولوں کاڈیٹا مرتب نہ ہوسکا

 غیر رجسٹرڈ ، رجسٹرڈ نجی سکولوں کاڈیٹا مرتب نہ ہوسکا

فیلڈ افسران کو تحصیل کے پرائیویٹ سکولوں کا دورہ کرنے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)ایجوکیشن اتھارٹی شہر میں غیر رجسٹرڈ اور رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کا ڈیٹا مرتب کرنے میں ناکام۔ ایک دفعہ پھر سے سروے کے احکامات دھرے رہ گئے ۔ تفصیلات کے سال دوہزار پچیس میں کتنے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ سکول ہیں ،ڈیٹا مرتب نہ کیا جاسکا،متعدد ڈیڈ لائن گزر جانے کے باوجود ڈپٹی ڈی ای اوز نے رپورٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو پیش نہ کی ۔فیلڈ افسران کو اپنی تحصیل کے پرائیویٹ سکولوں کا دورہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ رجسٹریشن کے بغیر کام کرنے والے سکولوں کی فوری نشاندہی کیجائے ،متعلقہ سکولوں کو فوری طور پر نئی رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کیجائے ۔تجدید کے لیے درخواست نہ دینے والے سکولوں کو بغیر تاخیر درخواست جمع کرائیں ،مستقل طور پر بند سکولوں کی نشاندہی کرکے رجسٹریشن ایپ پر ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کیا جائے ۔سروے مکمل کرنے کے بعد ایک مکمل اور تصدیق شدہ رپورٹ تین روز میں جمع کرائی جائے ،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں