نیو ایئر پر 120 لٹرشراب کی سپلائی ناکام ، 6 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی کرول گھاٹی پولیس نے نیو ایئر کے موقع پر شراب کی سپلائی ناکام بنا کر 6 ملزم گرفتار کر لیے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق چوکی کرول گھاٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کرول پنڈ میں کارروائی کرتے دیسی شراب فروخت کرنے والے ملزم آصف، شہباز، تنویر، فقیر حسین ،فیصل اور نیاز کو گرفتار کرلیا اور انکے قبضہ سے 120 لٹر شراب کے گیلن برآمد کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا۔