تلونڈی ،الہ آباد :چور کئی گھروں سے لاکھوں روپے ، زیورات لے اڑے
تلونڈی، الہ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)تلونڈی اور الہ آباد میں چوری کی متعدد وارداتیں، میں محلہ خوڈی گجر سے طارق جٹ کے گھر سے نامعلوم چور دو لاکھ روپے نقدی اور ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات چرا کر لے گئے ۔
رضوان قاسمی کے گھر سے بھی قیمتی سامان چوری کر لیا گیا۔ خوش قسمتی سے دونوں گھروں کی فیملیز واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھیں، جس کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔الہ آباد مولا پور روڈ پر چوری کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کردو تولے سونا، دو لاکھ روپے نقدی اور قیمتی گھریلو سامان چرا کر لے گئے ۔