جامع مسجد بلال بھسین میں تین روزہ ختم نبوت کورس

 جامع مسجد بلال بھسین میں تین روزہ ختم نبوت کورس

زندگی بھر عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے :علما

لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا اسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا غلام رسول دین پوری، مولانا خالد محمود نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام کرنا ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے ۔ زندگی کے آخری لمحات تک عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے ، تمام مکاتب فکر کے جید علماء کا قرآن وحدیث کی روشنی میں متفقہ فتویٰ ہے کہ قادیانیوں کے ساتھ ہر قسم کا تعلق رکھنا سخت ممنوع اور حرام ہے ۔ قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ان کو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اورانکی اصلاح اور ہدایت کاکامیاب ذریعہ ہے ۔ قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ہر مسلمان کا مذہبی اوردینی فریضہ اوررسول اللہ سے محبت کی نشانی ہے ۔ ان خیالات کا ا ظہارعلما نے جامع مسجد بلال بھسین لاہور میں تین روزہ ختم نبوت کورس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مولانا سعید وقار، مولانا عابد حنیف کمبوہ، ماسٹر ارشاد، مولانا عبدالعزیز،ماسٹر عبدالرشید، قاری یعقوب بھی موجود تھے ۔علمانے کہا کارکنان ختم نبوت کام میں تیزی لائیں ۔توہین رسالت کے مرتکب مجرموں کی سزا ئے موت کو کاالعدم قراردینا انصاف کے منافی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں