شہری پر مقدمہ ، ایس ایچ او اوردیگراہلکار قصور وار قرار
آصف فرید ، خالد پرویز ،شکیل ،گلشاد کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش
لاہور(کرائم رپورٹر )ایس ایچ او تھانہ مانگا منڈی ودیگر اہلکاروں کو شہری کے فلیٹ میں گھس کر شیشہ پینے اور سائونڈ ایکٹ کا مقدمہ درج کرنا مہنگا پڑ گیا ۔3نومبر کو ایس ایچ او مانگا منڈی آصف فرید اے ایس آئی شکیل ودیگر اہلکاروں نے عبید الرحمن کے فیلٹ پر چھاپہ مارا ،گالیاں دیں اور حولات میں بند کرکے عبید الرحمن و دیگر کیخلاف شیشہ اور سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔ متاثرہ شہری نے ایس ایس پی انٹرنل اکائونٹبلٹی برانچ کو کارروائی کی درخواست دی ، ایس ایس پی آئی اے بی کے حکم پر ڈی ایس پی لیگل (پی آئی او)سی سی پی آفس نے انکوائری میں ایس ایچ او آصف فرید ، خالد پرویز سب انسپکٹر، شکیل اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل گلشاد کو قصور وار قراردیکر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کو سخت محکمانہ کارروائی کی سفارش کی ہے ۔