بینظیربھٹو کی برسی پر شہر میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام
پیپلز پارٹی ختم نہیں سوئی ہوئی ہے ، جیالے باہر نکل کراسے جگائیں :مقررین
لاہور (سپیشل رپورٹر)پیپلز لائرز فورم وسطی پنجاب اور پی ایل ایف لاہور ہائیکورٹ لاہور کے زیر اہتمام بینظیربھٹو کی برسی پر لاہور ہائیکورٹ میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اعتزاز احسن سمیت پیپلز لائرز فورم کے دیگر ممبران اور کارکنان نے شرکت کی ۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قید و بند، جلاوطنی، دھمکیوں اور شدید خطرات کے باوجود بینظیربھٹوشہید نے آمریت کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ بینظیر بھٹو کا مشن جاری رکھا جائیگا۔دریں اثنا پی پی کی رکن قومی اسمبلی و صدر ویمن ونگ پنجاب ثمینہ خالد گھرکی نے پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بینظیر بھٹو کی برسی پر دعائیہ تقریب سے خطاب میں کہابی بی کی شہادت بہت بڑا نقصان تھا،ہمیں آج اتحاد کی ضرورت ہے ۔ کارکنوں کو اسکا ادراک کرنا ہو گا۔ اس موقع پرپی پی رہنما رانا جمیل منج ،اشرف خان، عمر شریف بخاری،چودھری ریاض،عامر نصیر بٹ،عارف خان،نرگس خان،زاہد شاہ،فرحت یاسمین،شبانہ گل سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔شرکانے شہداکی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ شہزاد سعید چیمہ ،فائزہ ملک،رانا اکرام ربانی،جاوید اختر،میاں ایوب، عارف خان،آصف ہاشمی،شاہدہ جبیں،سہیل ملک ودیگرمقررین کا کہنا تھا کہ جیالے سڑکوں پر آئیں ، پیپلز پارٹی ختم نہیں ہوئی،سوئی ہوئی ہے اسے جگائیں،چیئرمین بلاول بھٹو سے اپیل ہے کہ وہ ورکرز سے ای میل کے ذریعے رابطہ رکھیں۔