کرتارپور :گھر کے پائپوں میں رہائش پذیر 13 سانپ ریسکیو

کرتارپور :گھر کے پائپوں میں  رہائش پذیر 13 سانپ ریسکیو

نورکوٹ(نامہ نگار)کرتارپور کے علاقہ منظور پورہ پلاٹ میں ایک گھر سے پائپوں میں رہائش پذیر 13 سانپ پائے گئے ۔

کرتارپور سے ریسکیو ٹیم نے اڑھائی گھنٹے کے آپریشن کے بعد سانپوں کو پکڑ کر آبادی سے دور قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا ۔ ریسکیو کرتارپور سٹیشن کے مطابق انہیں منظور پورہ پلاٹ سے گھر میں متعددسانپوں کی موجودگی کی اطلاع ملی جس کے بعد اڑھائی گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد ریسکیو ٹیم نے سیوریج پائپوں اور نالوں سے 13 سانپوں کو کامیابی سے نکال کر انکے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں