اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز خریداری کی تفصیلات جاری

 اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز  خریداری کی تفصیلات جاری

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو نے اے ایم آئی سنگل فیز میٹرز کی خریداری سے متعلق پروسیجر کی تفصیلات جاری کر دیں جسکے مطابق اس معاہدے سے قومی خزانے کو اربوں روپے کی بچت ہوئی۔

 لیسکو نے AMI میٹر مینوفیکچررز کے درمیان دیرینہ کارٹلائزیشن کو توڑتے ہوئے شفاف اور مسابقتی بولیوں کے ذریعے سنگل فیز میٹرز کی سب سے کم شرح (روپے 14786)حاصل کی جس پر M/s AM Associates کو ایوارڈ دیا گیا۔ لیسکو انتظامیہ کے مطابق یہ ایوارڈ میرٹ پر ہے جومقابلے اور مالی بچت کو یقینی بناتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں