امام مساجد اعزازیہ کارڈسکروٹنی، 64 ہزاردرخواستیں موصول
لاہور (آئی این پی)پنجاب بھر میں امام مساجد کے اعزازیہ کارڈ کیلئے سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیا۔
سپیشل برانچ اور کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے سکروٹنی کا عمل مکمل کر کے رپورٹ بھجوا دی۔ پنجاب حکومت کو امام مساجد کی جانب سے اعزازیہ کارڈ لینے کیلئے 64546 درخواستیں جمع کرائی گئیں،سی سی ڈی نے موصول درخواستوں میں سے 198 کو سابقہ ریکارڈ ہونے پر مسترد کر دیا ۔