2من سے زائد مضر صحت چاکلیٹس ودیگراشیا ضبط

2من سے زائد مضر صحت چاکلیٹس ودیگراشیا ضبط

فوڈاتھارٹی کاشالیمار ٹاؤن میں کریک ڈاؤن ، دوپروڈکشن یونٹس بند

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا شالیمار ٹاؤن میں کریک ڈاؤن، 1500کلو پیکنگ میٹیریل، 150کلو شوگر سیرپ، 1ہزار 332ڈبے چاکلیٹ، 10کارٹن فیٹ، 200کوکونٹ پائوڈر، 450کلو چینی اور 2من سے زائد اشیا ضبط کرلی گئیں ۔بچوں کی پسندیدہ اشیا تیار کرنیوالے دوپروڈکشن یونٹس اصلاح تک بند کردیئے گئے ۔ فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کاروبار کیا جارہا تھا، تیار چاکلیٹس اور اشیا کی پیکنگ کیلئے غیر منظورشدہ پیکنگ استعمال کی جارہی تھی، پروڈکشن یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار تھی، چاکلیٹ کی تیاری میں ایکسپائر اشیا کا استعمال کیا جارہا تھا، گندی شیلف پر تیار مختلف اشیا بغیر ڈھانپے رکھی پائی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں