قصور: نامعلوم بزرگ شہری کی اکڑی ہوئی لاش برآمد
قصور (نمائندہ دنیا) قتل گڑھی چوک قصور سے نامعلوم بزرگ شہری کی اکڑی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی کہ قصور کے قتل گڑھی چوک میں 65 سالہ ایک بزرگ شخص سڑک پر گرے ہوئے ہیں، جس پر قریبی سٹاف فوری طور پر روانہ کر دیا گیا۔ سٹاف جب موقع پر پہنچا تو بزرگ شخص کی لاش سڑک کنارے پڑی ہوئی ہے۔ ریسکیو سٹاف نے پولیس کی موجودگی میں لاش کو بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔