امریکہ پلٹ خاتون کا گمشدہ بیگ سامان سمیت برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)امریکہ پلٹ خاتون کا گمشدہ بیگ سامان سمیت گلبرگ پولیس نے 1 گھنٹے میں برآمد کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس کو بیگ گم ہونے کے متعلق 15 کال موصول ہوئی، جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے گلبرگ پولیس کی ٹیم تشکیل دی جس نے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بیگ کو تلاش کر کے نقدی، موبائلز اور بیگ امریکہ پلٹ خاتون کے سپرد کر دیا۔ خاتون نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔