لیسکو ملازمین کیلئے ہاؤس رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا نفاذ نہ ہوسکا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) وفاقی حکومت کا ملازمین کو دیا گیا ریلیف لیسکو ملازمین تک نہ پہنچ سکا، ہاؤس رینٹ میں 85 فیصد اضافے کا فیصلہ لیسکو میں تاحال نافذ نہ ہو سکا۔۔۔
ملازمین پریشان، وفاقی حکومت نے یکم نومبر سے ہاؤس ایکوزیشن میں 85 فیصد اضافہ منظور کیا، لیسکو میں عملدرآمد صفر لیسکو ملازمین تین ماہ سے ہاؤس ایکوزیشن اضافے کے منتظر، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری التوا کا شکار ،لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہاؤس ایکوزیشن میں اضافے کی تاحال منظوری نہیں دی۔ہائوس رنگ نے ملنے سے ملازمین مایوسی کا شکار ہیں۔