66 کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی
لاہور(کرائم رپورٹر)66کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ سی ون کیٹیگری کے 61 اور سی ٹو کیٹیگری کے 5 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
ترقی پانے والے اہلکاروں کا تعلق آپریشنز، انویسٹی گیشن، سکیورٹی ڈویژن اور دیگر مختلف یونٹس سے ہے ۔سی ون کیٹیگری میں دل نواز امین، شہزاد علی، اصغر علی، حسن عطا، محمد خاور، خالد پرویز، محمد مبشر اور خالد محسن کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی، جبکہ سی ٹو کیٹیگری میں احمد خان، محمد الیاس، لیاقت اور احمد حسن کو ترقی دی گئی۔آئی جی نے کہا کہ ترقی پانے والے افسروں او ر اہلکاروں کو نئے حوصلے سے کام کرنا ہوگا۔