لاہور کے انتظامی ڈھانچے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے بارے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش
لاہور(محمد حسن رضا سے)لاہور میں نیا انتظامی ڈھانچہ بنانے کی تیاریاں، لاہور کو تین اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز، ضلع لاہور ایسٹ، ضلع لاہور ساؤتھ اور ضلع لاہور راوی شامل ہیں۔
بورڈ آف ریونیو کی اہم سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کردی گئیں۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بڑھتی ہوئی آبادی، گورننس کے دباؤ اور سروس ڈلیوری کے مسائل کے پیشِ نظر شہر کو تین الگ انتظامی اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے ۔ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے تیار کی گئی تجاویز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو پیش کر دی گئی ہیں۔