دو شہریوں کی بازیابی کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری سلطان محمود نے دو شہریوں کی بازیابی کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ سمیت دیگر سے 14 جنوری کو رپورٹ طلب کرلی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کے بیٹے اور بھتیجے کو نوشہرہ ورکاں پولیس نے گرفتار کیا ،پتہ چلا ہے کہ نعیم اللہ اور اویس سی سی ڈی کی تحویل میں ہیں ،بیٹے اور بھتیجے کی زندگی خطرے میں ہے ،استدعا ہے کہ عدالت بیٹے اور بھتیجے کو سی سی ڈی سے بازیاب کرانیکا حکم دے ۔