سرکاری کالجز میں طلبہ کو اضافی گرم لباس پہننے کی اجازت
لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سرکاری کالجز میں زیرِ تعلیم طلبہ کیلئے سرد موسم کے پیش نظر یونیفارم پالیسی میں عارضی نرمی کر دی گئی ۔
طلبہ کو شدید سردی کے باعث اضافی گرم لباس پہننے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صوبہ بھر کے سرکاری کالجز کے طلبہ جرسی، سویٹر، بلیزر، کوٹ اور جیکٹ پہن سکتے ہیں، جبکہ ٹوپی، موزے اور جوتے کسی بھی رنگ کے استعمال کی بھی اجازت ہو گی۔ یہ سہولت 28 فروری 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔