ڈولفن سکواڈ:40چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی چوری شدہ و جعلی نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکلوں کیخلاف کارروائیاں۔48 گھنٹے کے دوران ڈولفن سکواڈ نے 40 چوری شدہ و جعلی نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔
برآمد ہونی والی موٹرسائیکلوں کا ڈیٹا چوری کا نکلا۔ان میں سے 34 موٹر سائیکلیں قانونی کارروائی کے بعد سپرداری پر مالکان کے حوالے کر دی گئیں ،جعلی نمبر پلیٹ کی حامل 05 موٹرسائیکلز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔