ٹرین کی بوگی میں آگ لگ گئی
لاہور (آن لائن) پائی خیل ریلوے سٹیشن پر لاہور جانے والی میانوالی ایکسپریس ٹرین کی ایک بوگی میں اچانک آگ لگ گئی۔
ٹرین ماڑی انڈس سے لاہور جا رہی تھی کہ دوران سفر یہ واقعہ پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں کسی بھی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔ واقعہ کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دو فائر ٹینڈرز کے ذریعے بوگی میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ ٹرین میں موجود مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے اتار لیا گیا۔