آن لائن کار سروس سے پتنگوں کی سپلائی لانے والا ملزم گرفتار

آن لائن کار سروس سے پتنگوں  کی سپلائی لانے والا ملزم گرفتار

لاہور( آئی این پی)شاد باغ پولیس نے آن لائن کار سروس سے شہر میں پتنگوں کی سپلائی لانے والا ملزم کوگرفتار کر لیا۔

شاد باغ پولیس نے کاروائی کے دوران ہزاروں مالیت کی 150 سے زائد پتنگیں اور کیمیکل ڈور کی 3 چرخیاں برآمد کیں۔ ملزم پولیس سے بچنے کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور گتے کے ڈبوں کا بھی استعمال کرتا ۔ایس پی سٹی کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں