ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں ملوث 13 ملزم گرفتار

ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں  میں ملوث 13 ملزم گرفتار

لاہور (آن لائن)ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ، جس کے مطابق شہر بھر میں جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، دو موبائل فون اور 3 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈولفن سکواڈ نے کارروائیوں کے دوران 13 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی گرفتار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں