دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں سالانہ امتحانات کا آغاز

دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں  سالانہ امتحانات کا آغاز

لاہور (سیاسی نمائندہ) عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور میں سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

امتحانی عمل کو منظم، شفاف اور پرامن ماحول میں مکمل کرانے کیلئے ادارے کی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔طلبہ درجہ متوسطہ،الشہادۃ العامہ ،الشہادۃ الخاصہ ،الشہادۃ العالیہ،الشہادۃ العالمیہ،تخصص الفقہ کے طلبہ صرف،نحو، و دیگر مضامین کے امتحان دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں