ڈیسلٹنگ آپریشن میں عوامی نمائندوں کو بھی شریک کرنے کی ہدایت
لاہور (اے پی پی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد نے صفائی اور جاری ڈیسلٹنگ آپریشن کا معائنہ کرنے کے لیے گزشتہ روز کینٹ ڈرین کا دورہ کیا۔
ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا کو بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ کینٹ ڈرین ڈیسلٹنگ کا پہلا سائیکل رواں ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔ ایم ڈی نے کہا کہ کینٹ ڈرین کی ڈیسلٹنگ کا عمل شیڈول کے مطابق مؤثر انداز میں جاری رکھا اور تمام پلوں کے نیچے خصوصی صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔ایم ڈی واسا نے افسران کو ہدایت دی کہ ڈیسلٹنگ آپریشن میں عوامی نمائندوں کو بھی شریک کیا جائے ۔