آئین و قانون کی بالا دستی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا :بارکونسل
لاہور( آئی این پی )پنجاب بار کونسل کے نومنتخب وائس چیئرمین خواجہ قیصر بٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فرخ حیات اعوان نے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالا دستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
وکلا کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود اولین ترجیحات ہیں جس کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلا کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وکلا نے ہمیشہ عدلیہ اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے ۔وکلاء نے ہمیشہ آمریت کی مخالفت کی۔