پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت عظیم کامیابی :طاہر اشرفی
لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان علما کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے فلسطین کی تعمیر نو کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کو مجوزہ بورڈ کی ممبر شپ کیلئے دعوت پاکستان کی عظیم سفارتی کامیابی اور اہل فلسطین کیلئے پاکستان کی ہر سطح پر کوششوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے جس طرح امریکی صدر کے ساتھ اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی ترجمانی کی ہے وہ قابل فخر ہے ۔پاکستان کے لئے یہ دعوت کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ہے۔