سیکرٹری اوقاف کا دربار حضرت بی بی پاک دامن ؒ کادورہ
لاہور (سیاسی نمائندہ)سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ دربار حضرت بی بی پاک دامنؒ کی ترقی کا مقصد زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا اور سفر کو آسان بنانا ہے ۔
انہوں نے دوسرے مرحلے کے ترقیاتی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دورانِ دورہ انہوں نے متعلقہ محکموں کو منصوبے کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے بتایا کہ فیز دوم کے ترقیاتی منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 496 ملین روپے ہے ۔