22روز میں سرچ آپریشنز 29مشتبہ افرادگرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال کے ابتدائی 22 دنوں کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 380 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے ۔
ترجمان کے مطابق ان آپریشنز کے دوران 13 ہزار 985 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 29 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ کارروائیوں کے نتیجے میں سنگین جرائم میں ملوث 7 ہزار 707 اشتہاری مجرمان، 2 ہزار 574 عدالتی مفرور اور 978 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کے دوران جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے قبضے سے بڑی مقدار میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔