قلعہ گجرسنگھ :آگ سے بچاؤ کیلئے فرضی مشق
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں قائم ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آگ سے بچاؤ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فرضی مشق (فائر سیفٹی ڈرل) کا انعقاد کیا گیا۔
مشق کے دوران ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملے کو آگ لگنے کی صورت میں فوری ردعمل، اپنی حفاظت اور مریضوں کے انخلا سے متعلق عملی تربیت فراہم کی گئی۔