4 ہزار پولیو ورکرز کو سیفٹی اینٹینا فراہم کرنے کا آغاز
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) سیفٹی اینٹینا نہ ہونے سے پولیو ورکرز کو علاقوں میں آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔
لاہور نیوز کی خبر کے بعد حکام نے ایکشن لیتے ہوئے چار ہزار پولیو ورکرز کو سیفٹی اینٹینا فراہم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ٹاؤن ہال میں 50 سے زائد موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈ نصب کیے گئے ۔حکام کے مطابق بسنت کے دنوں میں بھی پولیو مہم کو کامیاب بنایا جائے گا، تاہم 22 لاکھ بچوں کا ہدف پورا ہونا اب بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔