ایچ ای ڈی :ملازمین کی تنخواہوں میں 75سے 85فیصدتک اضافے کی تجویز
لاہور(عاطف پرویز سے)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن میں افسران اور ملازمین کی تنخواہوں میں 75 سے 85 فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آنے کے بعد صوبے میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔
مجوزہ اضافے کی صورت میں کمیشن کے 114 ملازمین کی تنخواہوں پر سالانہ تقریباً 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ، جس کے نتیجے میں ادارے کا آدھے سے زیادہ بجٹ صرف تنخواہوں اور مراعات کی نذر ہو جائے گا۔ مجوزہ پلان کے تحت ایک ڈائریکٹر کی ماہانہ تنخواہ 7 لاکھ روپے جبکہ ڈائریکٹر جنرل کی تنخواہ 6 لاکھ 47 ہزار روپے تک پہنچ جائے گی۔ ناقدین کے مطابق ایسے وقت میں جب صوبے بھر میں تعلیمی ادارے فنڈز کی کمی، لیبارٹریز کی عدم دستیابی اور سکالرشپس کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، افسران کی تنخواہوں میں اس قدر اضافہ عوامی مفادات کے منافی ہے۔