مرکزی بسنت تقریب چونا منڈی کالج میں ہوگی

 مرکزی بسنت تقریب چونا منڈی کالج میں ہوگی

لاہور(خبر نگار)لاہور میں سکولوں کے بعد کالجز میں بھی بسنت منانے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، جبکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بسنت کی مرکزی تقریب چونا منڈی کالج لاہور میں منعقد کی جائے گی، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق بسنت کے موقع پر لاہور میں شہریوں کو مفت ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے کیلئے کالجز کی بسیں استعمال کی جائیں گی۔ اس مقصد کیلئے لاہور کے مختلف کالجز کی 123 بسیں ضلعی انتظامیہ کے حوالے کی جائیں گی۔ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن کی جانب سے بسوں کی مکمل فہرستیں ضلعی انتظامیہ کو فراہم کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں