اسلام پورہ: شاپ رابر گرفتار ، مال مسروقہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے شاپ رابر کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا ،ترجمان کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے۔۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چند روز قبل نجی کورئیر کمپنی کی دکان پر اسلحہ کے زور پر واردات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے کاغذات 1 موٹر سائیکل 2 موبائل نقد رقم اور اسلحہ برآمد کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے مزید وارداتوں میں ملوث ہونے کا خدشہ ہے ،تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئینگے۔