لیسکو کا 8فروری تک بلاتعطل بجلی فراہمی پر عملدرآمد
کنٹرول روم قائم ، فیلڈ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ ،عملہ الرٹ رہیگا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) بسنت کی آمد آمد، ،لیسکو بسنت کے دنوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے گی، لیسکو نے 6 سے 8 فروری کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے بنائے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا، لیسکو ہیڈ کوارٹر میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا، لیسکو پاور ڈسپیچ سینٹر کنٹرول روم میں چیف انجینئرز ڈیوٹی سرانجام دیں گے ، لیسکو افسران و عملہ ڈی سی آفس لاہور کنٹرول روم میں 24 گھنٹے ، تین شفٹوں میں ڈیوٹی پر تعینات دہلی گیٹ، کشمیری گیٹ، شیرانوالہ گیٹ، بھاٹی گیٹ اور حویلی آصف جاہ میں سیفٹی اقدامات پر کام جاری اندرون شہر حساس علاقوں سمیت فیروز پور روڈ اور لبرٹی، گلبرگ میں بجلی کی لٹکتی تاروں اور پولز کی درستگی کا کام جاری، لیسکو کا عملہ تینوں روز ہائی الرٹ رہے گا، فیلڈ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں، سی ای او لیسکو رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ بسنت پر دھاتی ڈور کا استعمال نہ کریں اور حکومت پنجاب کے بسنت احکامات پر پوری طرح عمل کریں ،بسنت کے دوران ہائی اور لو وولٹیج تاروں اور برقی تنصیبات سے دور رہیں۔