فوڈ اتھارٹی :فیروزوالا میں باربی کیو ریسٹورنٹ بند

فوڈ اتھارٹی :فیروزوالا میں باربی کیو ریسٹورنٹ بند

مقدمہ درج ، 1ہزار لٹر ناقص دودھ ، ممنوعہ چائنہ نمک ودیگر اشیاتلف

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے فیروزوالا میں معروف باربی کیو ریسٹورنٹ بند کردیا اور مقدمہ درج کروادیا، علی الصبح اور رات گئے تک ناکہ بندیاں کر کے کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 255 دودھ بردار گاڑیوں اور 71میٹ شاپس کی چیکنگ کی گئی اور99ہزار کے جرمانے عائد کردیے جبکہ 5ہزار 500کلو لاغر مرغیاں، گوشت اور 1ہزار 140لٹر ناقص دودھ، ممنوعہ چائنہ نمک اور دیگر اشیا تلف کردی، تفصیلات میں بتایا گیا کہ 1لاکھ 94ہزار لٹر سے زائد دودھ 98ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی، موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا، سینئر ویٹرنری سپیشلسٹ نے مرغیوں کا تفصیلی معائنہ کیا، انسانی استعمال کے لیے موزوں نہ تھا، تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی، بیمار اور کم وزن مرغیاں برآمد ہونے پر جرمانے عائد، مرغیاں تلف کر دی گئیں، ملک شاپس میں ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے ، ممنوعہ چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر معروف ریسٹورنٹ کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں