بسنت پر لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں

بسنت پر لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں

دو دنوں میں قیمت میں مجموعی طور پر 29روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ

لاہور(آن لائن)لاہور اور دیگر شہروں میں بسنت فیسٹیول کے موقع پر مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے ، جبکہ گزشتہ دو دنوں میں اس کی قیمت میں مجموعی طور پر 29 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آج برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 548 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے ۔ فارم ریٹ کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت 350 روپے فی کلو ہے ، تاہم سپلائی میں کمی کے باعث سیلرز کو 360 روپے فی کلو پر گوشت دستیاب ہوا۔ ذرائع کے مطابق تھوک ریٹ 364 روپے فی کلو جبکہ پرچون قیمت 378 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ فارم سے حاصل ہونے والے انڈوں کی قیمت 337 روپے فی درجن پر مستحکم ہے ۔ماہرین کے مطابق بسنت کے موقع پر مرغی اور گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر عوام کو مناسب قیمت پر سامان فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے نگرانی جاری ہے تاکہ قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ اور مہنگائی کو کنٹرول کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں