بسنت :موٹرسائیکل راڈ نہ لگانے والوں پر مقدمات کاآغاز
لاہور (کرائم رپورٹر )سیفٹی راڈ نہ لگانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ۔ٹریفک پولیس کے استغاثہ پر مقدمات درج ہونے شروع ۔تفصیلات کے مطابق گریس پیریڈ ختم،راڈ نہ لگانے والے لاہور کے شہریوں کی شامت آ گئی،موٹر سائیکل کو سیفٹی راڈ نہ لگانا بھی اب جرم قرار دے دیا گیا ہے ۔۔
بسنت کی مناسبت سے راڈ نہ لگانے والوں پر مقدمات ہونا شروع کر دئیے گئے ،سیفٹی راڈ کے بغیر بائیک چلانے والوں کو جرمانوں کے ساتھ مقدمات کا سامنا،پولیس کی پھرتیاں،مختلف تھانوں میں راڈ کے بغیر سواروں کیخلاف مقدمات درج ،شہریوں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ،پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات دفعہ 188کے تحت درج کیے ہیں۔پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف تھانوں میں سیفٹی راڈز نا لگوانے والوں موٹر سائیکل کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں اور موٹرسائیکل سواروں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔