کارڈز کیلئے ہزاروں روپے فیس وصولی ،خارج درخواست بحال
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے شناختی کارڈ اور پاکستان اوریجن کارڈ و دیگر کارڈز بنانے کیلئے۔۔
ہزاروں روپے فیس وصولی کیخلاف بوجہ عدم پیروی خارج کی گئی درخواست بحال کر دی،عدالت نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ قومی شناختی کارڈ سمیت دیگر کارڈز پر ہزاروں روپے فیسیں وصول کی جارہی ہیں، قومی شناخت حاصل کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے ،شہریوں سے قومی شناخت حاصل کرنے پر بھاری فیسیں وصول کرنا غیر آئینی ہے ۔