شادی شدہ خاتون کاگھریلو جھگڑے پر اقدام خودکشی
قصور(نمائندہ دنیا)کوٹ رادھاکشن کے نواح میں گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔
کوٹ تاج دین کے رہائشی وقار لیاقت کی 40 سالہ بیوی صائمہ سے تلخ کلامی ہوئی تو اس رنجش پر صائمہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ رادھاکشن منتقل کردیا گیا۔