پی آئی ٹی بی اور سندر اسٹیٹ میں ادائیگیوں کا نظام بہتر بنانے کیلئے معاہدہ

پی آئی ٹی بی اور سندر اسٹیٹ میں  ادائیگیوں کا نظام بہتر بنانے کیلئے معاہدہ

لاہور(خبر نگار)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

 جس کے تحت سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں ادائیگیوں کے نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کے پے زین فِن ٹیک سسٹم کا نفاذ کیا جائے گا۔ پی آئی ٹی بی کی جانب سے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پروکیورمنٹ عطا الرحمٰن جبکہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی جانب سے صدر بورڈ آف مینجمنٹ محمد احمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے ۔اس تعاون کے تحت سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے کلیکشن پراسیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں