ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی  کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(کورٹ رپورٹر)سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کا مقدمہ میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں گیارہ فروری تک توسیع کردی۔۔۔

عروب جتوئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منصور احمد قریشی نے ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ،عروب جتوئی کے وکیل نے درخواست دائر کی کہ عروب جتوئی بیمار ہیں ،حاضری معافی منظور کی جائے ،عدالت نے ملزم عروب جتوئی کی حاضری معافی منظور کر لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں