ہائیکورٹ سٹاف سے ناروا سلوک ڈی پی او جھنگ پیش ،رپورٹ پر عدالت کا عدم اطمینان

 ہائیکورٹ سٹاف سے ناروا سلوک  ڈی پی او جھنگ پیش ،رپورٹ  پر عدالت کا عدم اطمینان

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے سٹاف کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی۔ عدالتی حکم پر ڈی پی او جھنگ عدالت میں پیش ہوئے۔

 عدالت نے استفسار کیا کہ ایس ایچ او کی جانب سے عدالتی عملے کے ساتھ ناروا سلوک پر کیا کارروائی کی گئی۔ ڈی پی او نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایس ایچ او کو معطل کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے ۔جسٹس تنویر احمد شیخ نے استفسار کیا کہ ایس ایچ او کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ایس ایچ او کی تعلیمی قابلیت ایف اے ہے ، اس کا نام اعجاز احمد ہے اور وہ تھانہ کوٹ شاکر میں تعینات ہے ۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر اس کے خلاف محکمانہ انکوائری نہ کی گئی تو آئی جی کو طلب کیا جائے گا۔ عدالت نے ڈی پی او جھنگ کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں