اکثر سٹور اونرز کو لکھی ادویات سمجھ نہیں آتیں:ہائیکورٹ

اکثر سٹور اونرز کو لکھی ادویات سمجھ نہیں آتیں:ہائیکورٹ

آہستہ آہستہ ڈاکٹرز بھی کمپیوٹرز پر آ رہے :کمپیوٹرزائزڈ نسخہ کی سماعت پرریمارکس

لاہور(کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹرز کی جانب سے کمپیوٹرزائزڈ نسخہ جاری کرنے بارے درخواست پر سماعت ہوئی جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر سماعت کی ،وکیل درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ جب بھی کسی میڈیکل سٹور پر جاتے ہیں ،اکثر سٹور اونرز کو لکھی ادویات سمجھ نہیں آتیں،میڈیکل سٹورز پر شہریوں کو ادویات لینے میں بہت سا وقت ضائع ہوتا ہے ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آہستہ آہستہ ڈاکٹرز بھی کمپیوٹرز پر آ رہے ہیں،اب انکی ہینڈ رائیٹنگ ہے ہی ایسی تو کیا کریں، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم اس مد میں پی ایم ڈی سی کو بھی درخواست دے چکے ہیں، پی ایم ڈی سی کی جانب سے ابھی تک ہماری درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ پی ایم ڈی سی کو احکامات جاری کر دیتے ہیں کہ ایک ماہ میں درخواست پر فیصلہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں