شہر کی پولیس کو بسنت کی نگرانی پر لگا دیا گیا :جماعت اسلامی
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بسنت منا نا درحقیقت انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔
بسنت ایک خونی کھیل بن چکا ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے حکومت نے انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ ماضی میں اس خطرناک کھیل کے نتیجے میں درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں، لیکن اس کے باوجود حکومت ہوش کے ناخن لینے کے بجائے دوبارہ وہی غلطی دہرانے پر تُلی ہوئی ہے ۔