ریسکیو 1122 کا شہر میں خصوصی ایمرجنسی پلان مرتب

 ریسکیو 1122 کا شہر میں  خصوصی ایمرجنسی پلان مرتب

لاہور(کرائم رپورٹر)بسنت فیسٹیول کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 نے لاہور میں خصوصی ایمرجنسی پلان مرتب کر لیا ہے ۔

 شہر بھر میں ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں گی ۔ ایمرجنسی پلان کے تحت لاہور میں 1200 سے زائد ریسکیورز تعینات کیے جائیں گے ، جبکہ 56 ایمبولینسز، 24 فائر وہیکلز اور 300 ریسکیو موٹر بائیکس مختلف علاقوں میں متحرک رہیں گی۔ شہر کے 23 ریسکیو سٹیشنز کے ساتھ اہم مقامات پر خصوصی 93کی پوائنٹس94 بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی واقعہ کی فوری رپورٹنگ اور ریسپانس ممکن ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں