بجلی کی تاروں اور تنصیبات سے دور رہنے کی ہدایت
لاہور(کامرس رپورٹر)بسنت کے موقع پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کو حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنیکی ہدایت کی تاکہ بسنت کو خوشیوں بھرا اور محفوظ بنایا جا سکے ۔
ترجمان لیسکو نے کہا کہ پتنگ بازی کے دوران محفوظ مقام کا انتخاب کریں۔ اور بجلی کی تاروں اور تنصیبات سے دور رہیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے ۔انجینئر محمد رمضان بٹ نے واضح کیا کہ دھاتی ڈور کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے کیونکہ یہ نہ صرف انسانی جان کے لیے خطرناک ہے بلکہ گرڈ سٹیشن کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے ۔