ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری

لاہور (آئی این پی )بسنت تہوارکے موقع پرلاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیاگیا۔لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات ، بلڈ اور ڈسپوزایبلز کا اضافی سٹاک پہنچادیاگیا۔

جبکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کیلئے خصوصی بیڈز بھی مختص کردیئے گئے ہیں۔ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹرعمران زیدی کاکہناہے کہ ایمرجنسی میں بسنت کیلئے خصوصی انتظامات مکمل ہیں۔ ،بسنت کے دوران آنے والے مریضوں کیلئے الگ وارڈ بنایا ہے ۔ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹرعمران زیدی کے مطابق سروسزہسپتال میں ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس کا خصوصی ڈیوٹی روسٹر مرتب کیا گیا ہے ،بسنت فیسٹیول پر حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کر رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں